Tuesday, October 27, 2020
Home Trending گلوبل سمارٹ فون انڈسٹری کی شپ منٹس میں ریکارڈ اضافہ

گلوبل سمارٹ فون انڈسٹری کی شپ منٹس میں ریکارڈ اضافہ

Smart-Phonesکراچی،     انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی ) کے سہ ماہی موبائل فون ٹریکرکی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2014 کی دوسری سہ ماہی کے دوران گلوبل سمارٹ فون انڈسٹری میں تقریبا 300 ملین یونٹس کی ریکارڈ شپمنٹس ہوئیں جو23.1 فیصد سالانہ نمو اور گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 2.6 فیصد اضافہ کے مساوی ہیں۔

مشرق وسطی کی تیسری سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنی ہواوے نے اعلان کیا کہ ہے کہ مشرق وسطی اور افریقہ میں اس کی اسمارٹ فونزکی فروخت گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2014 کی پہلی ششماہی میں حیران کن طورپر 550 فیصد زیا دہ رہیں۔ HUAWEI ان ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں مضبوط شراکت داری اور سیلز چینلزکی ترقی کے لئے بھاری سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہے۔ پورے خطہ میں صارفین نے Huawei کے نئے اورجدید ترین مصنوعات ایسنڈ P6 اورایسنڈ P7 کی خریداری میں زبردست دلچسپی دکھائی ہے۔

مارکیٹنگ منیجرہواوے پاکستان فرازاحمد نے اس زبردست اضافہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک میں اب صارفین کوایک دوسرے سے کنکٹ ہونے کیلئے بہت آسان اور سستا طریقہ مل گیا ہے۔ سستے قیمت پر اعلی معیارکے سمارٹ فونز کی فراہمی کیلئے تندہی سے کوشاں رہنا ہواوے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

IDC کی تحقیق Gulf.com Go- کے مطابق مشرق وسطی اورافرایقہ کے علاقے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ا سمارٹ فون کا استعمال دوگنا ہونے کی توقع ہے۔ خطے میں 525.8 ملین افراد اسمارٹ فون کے ساتھ منسلک ہیں۔جو شمالی امریکہ یا مغربی یورپ کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔مشرق وسطی میں 2015 کے دوران39 فیصد کا مزید اضافہ متوقع ہے ۔جبکہ قطرکی آبادی کا 75 فیصد کی شرح کے ساتھ سب سے زیادہ سمارٹ فون استعمال کرتی ہے۔

حفیظ خٹک
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...