Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں کاروبار ملک بھرمیں سونے کی قیمتوں میں گراوٹ ریکارڈ

ملک بھرمیں سونے کی قیمتوں میں گراوٹ ریکارڈ

goldکراچی، عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کے نرخ میں 17 ڈالر کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت 52000 روپے کی سطح سے گر گئی ہے ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر کمی کے بعد 1288 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد کراچی ملک کے دیگرشہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 52 ہزار روپے سے کم ہو کر 51 ہزار 700 روپے ہوگئی ، اسی طرح 257 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کی قیمت 44 ہزار 314 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کی کمی کے بعد 750روپے ہوگئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...