Sunday, October 25, 2020
Home Trending سونا برآمدگی کیس: 24 ارب کی منی لانڈرنگ، ساجد موتی والا ملک...

سونا برآمدگی کیس: 24 ارب کی منی لانڈرنگ، ساجد موتی والا ملک سے فرار، دیگر روپوش

gold-currencyکراچی: سونے کی ایکسپورٹ کی آڑمیں 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ میں نامزدمرکزی ملزم ساجد عبدالقادرعرف ساجد موتی والاملک سے فرارہوچکا ہے۔ انڈسٹری کے ذرائع نے نجی ٹی وی کوبتایاکہ کسٹم کی انکوائری میں نامزدمرکزی ملزمان میں سے ایک ساجدموتی والاتفتیش مکمل ہونے سے ایک ماہ قبل ہی دبئی فرار ہوچکاہے جبکہ دیگرملزمان کراچی میں روپوش ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹم کی انکوائری مکمل ہونے کے بعدچالان کسٹم کی خصوصی عدالت میں پیش کیاجاچکا ہے تاہم اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں نہ آنے سے ملزمان کو فرارکے قانونی راستے ڈھونڈنے کاموقع مل گیا۔ذرائع نے بتایا کہ مرکزی ملزمان گرفتاریوں سے بچنے کیلیے ضمانت قبل از گرفتاری کی کوششیں کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...