بھارتی طیارہ گرانے والے پائلٹ کو گولڈ میڈل دیں گے: مفتی منیب الرحمن

کراچی: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ بھارتی طیاروں کو گرانے والے پاکستانی پائلٹس پوری قوم کے محسن ہیں، ان کی شجاعت سے انڈین ائیر فورس کا مورال ڈاؤن ہوا ہے اور پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں، جلد ہی سکواڈرن لیڈر حسن صدیقی اور ان کے کو پائلٹ کو علمائے اہلسنت کی جانب سے گولڈ میڈل اور اعزازی شیلڈ پیش کی جائے گی، پوری قوم تینوں مسلّح افواج کے سربراہان اور وزیر اعظم کی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بھارت کو واضح پیغام دیا، جس میں کوئی ابہام یا پس و پیش نہیں تھا کہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور پھر اُسے سچ کر دکھایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top