Monday, October 26, 2020
Home Trending کراچی میں 35 ارب روپے مالیت کے سونے کی اسمگلنگ کا انکشاف

کراچی میں 35 ارب روپے مالیت کے سونے کی اسمگلنگ کا انکشاف

goldکراچی، شہر میں جعلی کسٹم دستاویزات کے ذریعے سے اربوں روپے کا سونا اسمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے اورایکسپریس نیوز پراس حوالے سے چلنے والی خبر کا وزیرداخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے  ایف آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سندھ زون کی تحقیقات کے دوران کراچی میں 35 ارب روپے مالیت کے سونے کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا، یہ سونا جعلی کسٹم دستاویزات کے ذریعے کراچی منگوایا گیا اور جب ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا تو یہ بات سامنے آئی کہ یہ سونا اسمگل کیا گیا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے غالب بندیشہ نے گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات کر کے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ صرافہ مارکیٹ جیولرز کی جانب سے ایف آئی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ اگر معاملے کی تحقیقات آگے بڑھائی گئیں تو پھر سخت درعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سونے کی اسمگلنگ کو بدترین قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو معاملے کی بغیر کسی دباؤ کے میرٹ کی بنیاد پر تحقیقات کرنے اور واقعے میں ملوث ملزمان کے نام سامنے لانے کا حکم دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...