Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں کاروبار ملک میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں،جی ایم پرل کانٹی...

ملک میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں،جی ایم پرل کانٹی نینٹل

pcکراچی، پرل کانٹی نینٹل کراچی کے جنرل منیجر عظیم قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ، حالات خواہ کیسے بھی ہوں ترقی کی راہیں ہمیں خود تلاش کرنا ہوں گی ، ہوٹل کی تزئین و آرائش کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہوںنے مزید بتایا کہ حالیہ چند مہینوںنے ہم نے پہلی سے چوتھی منزل کے کمروںکی تزئین وآرائش ، فرنیچر کی تبدیلی و دیگر مد میں 15سے20کروڑ روپے خرچ کئے ہیں جو کہ اس بات کا ثبوت ہے ہمارے ملک میں کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں بس ہمیں دنیا کو یہ دکھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملکی حالات کی وجہ سے غیر ملکیوں کی آمد کم ہو ئی ہے لیکن مقامی لوگ تو یہیں ہہیں ہم نے ان کو پیکجز فراہم کئے اور اب ہفتہ اتوار کو ہائی ٹی اور سنڈے برنچ پر ہمارے پاس پیشگی بکنگ ہوتی ہے ۔انہوںنے بتایا کہ پانچویںا ور چھٹی منزل کے کمروں کی تزئین آرائش کا مرحلہ صرف اس وجہ سے مکمل نہیں ہو سکا کہ وہ کمرے خالی نہیں اب ہمیں امید ہے ہم محرم میں ان کمروں کو نئی شکل دے دیں گے ۔ عظیم قریشی نے بتایا کہ ہم نے کام کی رفتار تیز رکھنے کے لئے 3وینڈرز کی خدمات حاصل کیں اور ہم اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب بھی رہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گذشتہ ڈھائی برسوںمیں ہوٹل کے بزنس میں 85فی صد اضافہ ہوا ہے اور آنے والے دنوں میںہم 15سے20فی صد اضافہ مزید دیکھ رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے فوڈ متعارف کرانے کے حوالے سے ہمارے ہوٹل میں فیسٹیول اور کلچرل تقریبات چلتی رہتی ہیں جو کہ ہمارے صارفین کو اچھا تاثر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی سیکھنے کا موقع دیتا ہے ۔ کھانے کے معیار کے حوالے انہوںنے یہی وجہ ہے کہ ہمارا بینکوئٹ شہر کے کسی بھی بینکوئٹ سے زیادہ بزنس دیتا ہے ، کئی کئی ماہ پہلے ہماری بکنگ ہو جاتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ملک حالات اچھے ہوں گے تو یہ سب کے لئے اچھا ہے اب صحیح طریقہ ہے کہ ملک کی اچھائیوں کو دنیا کے سامنے لایا جائے اور بتایا کہ جائے پاکستان میں امن ہے اچھے کاروباری و سرمایہ کاری کے مواقع ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی جی ایم وسیم بیگ، ڈی آر ڈی نوید اشتیاق،ڈائریکٹر سیلزسعید جمیل اور منیجر پی آر ماہ نو زیدی بھی موجود تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...