شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ دنیا کا خوبصورت ترین کرکٹ اسٹیڈیم گوادر پاکستان سپر لیگ کی دو ٹیموں کی میزبانی کرے گا، اس بات کا اعلان معروف میزبان و گلوکار فخر عالم نے ٹویٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں کیا، فخر عالم نے کہا کہ گوادر میں پی ایس ایل کی 2 ٹیموں کا میچ ہوگا جو کہ 25 مارچ 2021ء کو پی ایس ایل کے فوراً بعد کھیلا جائے گا۔
فخر عالم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گوادر اسٹیڈیم میں اِن ایکشن ہوں گے، میچ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے گرین سگنل دیتے ہوئے بلوچستان حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور دونوں فرنچائز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اچھی میزبانی کی امید ہے۔