Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے بے نور آنکھوں کو روشنی فراہم کرناعبادت ہے،عبدالمالک غوری

بے نور آنکھوں کو روشنی فراہم کرناعبادت ہے،عبدالمالک غوری

eye testingکراچی چیف ممبر و انچارج وفا قی محتسب اعلیٰ سند ھ بلوچستان ریجن گورنمنٹ آف پاکستان عبدالمالک غوری نے کہا ہے کہ بے نور آنکھوں کو روشنی فراہم کرنا بہت بڑی عبادت ہے بلاشبہ آنکھیں بڑی نعمت ہیں ان کی صحیح قدر و قیمت کا اندازہ صرف و ہی کرسکتے ہیں جن کی دنیا اندھیر ہوچکی ہو ۔انہوں نے ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں غریب اور مستحق لوگوں کو مفت آپریشن کے ذریعے ان کی کھوئی ہوئی بینائی لوٹا کر ادارہ انسانیت کی فلاح کے لئے انتہائی اہم اور قابلِ قدر خدمت سرانجام دے رہا ہے جو ناصرف قابل ستائش بلکہ قابل تقلید عمل ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے حوا علم الشفاء ٹرسٹ کے تحت قائم کر دہ فاطمہ میڈیکل کمپلیکس سرجانی ٹائون میں گزشتہ روزایک روزہ فری فیکو سرجری آئی کیمپ کے دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے ادارے کے چیئر مین واحد علی رحمانی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی اور اپنی جانب سئے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر ممتا ز سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر سلیم حید ر، یوتھ پارلیمنٹ کے بانی و چیئر مین رضوان جعفر، چیئر مین ٹرسٹ واحد علی رحمانی، اعزازی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ایو ب عباسی، صباء خان، مس صبا ء ،ڈائریکٹر ارسلان رحمانی، عصمت اللہ خان، ابرار حسین ،مہر بان علی خان و دیگر نے بھی خطاب کیا، صدر تقریب ڈاکٹر سلیم حیدر نے اپنے صدارتی خطا ب میں حوا علم الشفا ء ٹرسٹ کے چیئر مین واحد علی رحمانی کی خدما ت کو سراہا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...