Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت گورنرسندھ کی صاحبزادی کی شادی ، سیاسی وعسکری رہنمائوں کی شرکت

گورنرسندھ کی صاحبزادی کی شادی ، سیاسی وعسکری رہنمائوں کی شرکت

ishrat--ul--ebad-khanگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب گورنر ہائوس کراچی میں منعقد ہوئی جس میں اہم سیاسی و عسکری رہنمائوں ، تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ، غیر ملکی سفارتکاروں ، تاجروں ، صنعتکاروں ، سماجی شخصیات ، ججز ، وکلاء ، صحافیوں سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ گورنر سندھ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی ، مفتی تقی عثمانی ، مفتی منیب الرحمن ، علامہ عباس کمیلی ، مولانا سلفی، گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، اسپیکر سندھ اسمبلی ، صوبائی وزراء ، سابق صدر پر ویز مشرف اور ان کی اہلیہ ،محمد میاں سومرو، سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، ایئر مارشل عظیم دائود پوتہ ، لیفٹننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر،ارباب غلام رحیم، کو کمانڈر کراچی نوید مختار ، ڈی جی رینجرز سندھ ، آئی جی سندھ ، قائم مقام ایئر چیف ، چیف سیکریٹری سندھ ، مختلف محکموں کے سیکریٹریز ، بوہری و اسماعیلی کمیونٹی کے نمائندوں ، پاکستان تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ف، پاکستان پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ باجی ، سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی ، کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی ، ایڈوائزر ہائر ایجوکیشن سید وجاہت علی، مختلف جامعات کے وائس چانسلر ز ،سابق فوجی افسران سمیت ہر مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی اور گورنر سندھ کو ان کی صاحبزادی کی شادی پر مبارکباد دی اور گورنر سندھ کی صاحبزادی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...