Thursday, October 29, 2020
Home Trending سیاسی کشیدگی: گورنر سندھ نے متحدہ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو...

سیاسی کشیدگی: گورنر سندھ نے متحدہ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو بلا لیا

ishrat ul Ibad Khanکراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کشیدگی کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کو گورنر ہائوس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات اور ضابطہ اخلاق پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ گورنر سندھ سے ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنما میڈیا سے بھی بات کریں گے۔ ذرائع ابلاغ کے نجی ادارے کی ویب سائٹ پر رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما اور این اے 246کے ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار عمران اسماعیل کے ساتھ دیگر رہنمائوں نے جناح گراؤنڈکا دورہ کیا تھا ،اس دوران متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم ہوا تھا ، جس کے دوران جناح گراؤنڈ کے نزدیک گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی ، دونوں جماعتوںکے کارکنوں نے ایک دوسرے کے قائدین کے خلاف نعرے لگائے جبکہ دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کیخلاف اشتعال انگیزی کے مقدمات درج کرائے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...