Sunday, November 1, 2020
Home Trending سیاستدان مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں ، گورنر پنجاب

سیاستدان مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں ، گورنر پنجاب

governor-believes-army-not-want-unconstitutional-change-1408202485-3241گورنر پنجاب محمد سرور آرائیں نے کہا ہے کہ 30نومبر کو کچھ نہیں ہوگا اس سے پہلے وفاقی حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرلیں گی دھرنوں سے حکومتیں نہیں گرتی عوام کا نقصان ہوتا ہے اگر اب بھی سیاستدانوں نے مذاکرات سے حل نہیں نکالا تو اس کے ذمہ دار میں سیاست دار ہونگے واقعہ قصور میں ملوث ملزمانوں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے انجمن آرائیاں سندھ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی گئی تقریب سے مقامی ہوٹل مےں خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی انجینئر پرویز آرائیں،مسلم لیگ ن کے MNAڈاکٹر رمیش کمار چاو¿لہMPAطارق مسعودآرئےں نے بھی خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں غلام مصطفےٰ جتوئی جیسا وزیراعظم نہیں ملا میں چاہتا ہوں کہ جتوئی صاحب کی طرح مسائل کو حل کیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں جو کچھ ہورہا ہے ایسا کہیں نہیں ہوتا ہمارے یہاں تحریکوں میں لوگ مارے جارہے ہیں جس کی ذمہ داری حکومت پر ہے ہمیں سچ بولنا چاہیے اپنی کمزوریوں کو دور کیا جائے۔آج پاکستان اہم موڑ پر کھڑا ہے فوج قربانیاں دے رہی ہیں جو زندہ قومیں اکھٹے ہوکر ایسے حالات کا مقابلہ کرتی ہیں ہمارے سیاستدانوں کو چاہیے تھا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کریں 30نومبر سے پہلے مذاکرات ہونے چاہیے تاکہ مسائل حل ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑا ٹیلینٹ ہے اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ اجناس پیدا کرنےوالے ملک ہے کاٹن،چاول،گندم سمیت دیگر اجناس شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...