Friday, October 30, 2020
Home Trending گورنر سندھ نے ایم کیوایم کے وزرا کے استعفٰے منظور کرلئے

گورنر سندھ نے ایم کیوایم کے وزرا کے استعفٰے منظور کرلئے

mqm-ministersresignationaccepted-pakistan-karachiگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے متحدہ قومی موومنٹ کے وزراءکے استعفے منظور کرلیے۔ مستعفی ہونے والے وزراءمیں روئف صدیقی صوبائی وزیرصنعت اورڈاکٹرصغیراحمد وزیرصحت تھے۔ گورنرسندھ نے استعفے منظورکرنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوادیے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر سے متعلق بیان پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد ایم کیو ایم کے صوبائی وزراء،مشیروں اور معاون خصوصی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ صوبائی مشیروںفیصل سبزواری اور عادل صدیقی جبکہ معاون خصوصی عبدالحسیب خان کے استعفے پہلے ہی وزیراعلیٰ سندھ نے منظور کرلیے تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...