Tuesday, October 27, 2020
Home Trending شاہراہ فیصل اطراف نصب تمام بل بورڈز ختم کئے جائیں، گورنر سندھ

شاہراہ فیصل اطراف نصب تمام بل بورڈز ختم کئے جائیں، گورنر سندھ

ishrat ul Ibad Khanشاہراہ فیصل اطراف نصب تمام بل بورڈز ختم کئے جائیں، گورنر سندھ
کراچی،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا ہے کہ شاہراہ فیصل کی خوبصورتی کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شاہراہ کے اطراف نصب تمام بل بورڈز ختم کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ فیصل شہر کی پہچان ہے اسے سگنل فری بنانے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جارہے ہیں اس ضمن میں انہوں نے ھدایت کی کہ شاہراہ کے اطراف موجود رکاوٹوں کے خاتمے اور کیبلز کو زیر زمین کرنے کے لئے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میں کراچی کی معروف شاہراہ فیصل کو سگنل فری کرنے کے ساتھ ساتھ اسے خوبصورت بنانے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے کیا ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ ، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ، پرنسپل سیکریٹری محمد حسین سید ، وزارت خزانہ ، وزارت داخلہ ،وزارت بلدیات ، کراچی میونسپل کارپوریشن ، کنٹونمنٹ بورڈز اور انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ شعبہ جات کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ۔گورنر سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی شاہراہ کی خوبصورت کے لئے اس کے اطراف تمام کیبلز کو زیر زمین کردیا جائے جس پر کمشنر کراچی نے گورنر سندھ کو یقین دلایا ان کی ہدایت پر کل (جمعہ) سے کام کا با قاعدہ آغاز کردیا جائے گا ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آج اجلاس کا بنیادی مقصد شاہراہ فیصل کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ کلفٹن اور شاہراہ قائدین سے بل بورڈ ز اور حائل رکاوٹوں کے خاتمے اور تمام کیبلز کو زیر زمین کرنے کے لئے موئثر اقدامات کا تعین کرنا ہے ، شاہراہ فیصل کے تین اسٹیک ہولڈرز کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ ، فیصل کنٹونمنٹ بورڈ اور کراچی میونسپل کارپوریشن ہیں شاہراہ کی خوبصورتی کے لئے ہر اسٹیک ہولڈرز کو اپنے اپنے حصے کا کام کرنا ہو گا ۔ اجلاس میں گورنر سندھ کو بل بورڈز ، کیبلز ، پولز اور حائل رکاوٹوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ شاہراہ فیصل کی خوبصورتی کے لئے پہلی ترجیح کے تحت بل بورڈ ز کا خاتمہ اور کیبلز کو زیر زمین کرنا ہے ۔ اس موقع پر کراچی میونسپل کا رپوریشن کے حکام نے گورنر سندھ کو یقین دلایا کہ وہ اپنی حدود سے آج ہی بل بورڈز کے خاتمے کے لئے کام شروع کردیں گے ۔گورنر سندھ نے ہدایت کی ایئر پورٹ سے نکلنے والی شاہراہ پر ویلکم کراچی اور ویل کم ایجوکیشن سٹی کے خیر مقدمی بورڈ ز آویزاں کئے جائیں جس میں شہر کی مکمل عکاسی ہو ۔ گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ شاہراہ کے اطراف وال چاکنگ کے خاتمے کےلئے ڈی ایم سی ایک یونٹ قائم کرکے بھرپور ایکشن لے ۔ انہوں نے ہائی ٹینشن وائرز کو شاہراہ سے دور کرنے اور پولز پر ایل ای ڈی لائٹس لگانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے خا ص طور پر کراچی الیکٹرک ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی سمیت دیگر تمام پولز اور وائرز کی درستگی کے ساتھ ساتھ پولز پر ایک کلر کو یقینی بنائیں۔گورنر سند ھ نے کہا کہ شاہراہ فیصل کو خوبصورت بنانے کے دوران حائل رکاوٹوں و مسائل سے آگاہ کیا جائے تاکہ اسے فوری دور کرکے کام کی رفتار کو موئثر انداز میں جاری رکھا جاسکے ۔اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات نے شاہراہ فیصل کے اطراف عمارتوں کو خوبصورت بنانے کے لئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ اسے ہر صورت یقینی بنائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...