Wednesday, October 28, 2020
Home Trending گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کے سنسنی خیزانکشافات

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کے سنسنی خیزانکشافات

ishrat-ul-Ibad-Khanکراچی، گورنر سندھ عشرت العباد کا کہنا ہے کہ عزیز آباد سے ملنے والا اسلحہ فوج ، رینجرز اور پولیس سے لڑنے کے لیے خریدا گیا تھا ، خریداری میں کچھ سیاسی ذمہ دار شامل تھے ۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عشرت العباد نے انکشاف کیا ہے کہ بلدیہ فیکٹری میں لوگوں کو جلانے والوں کو سزا ملے گی ، سانحہ بارہ مئی کے ذمہ داروں کو چوراہوں پر لٹکائیں گے ۔اس سے قبل کراچی کے علاقے دنبہ گوٹھ میں اسکول اور ٹراما سینٹر کے افتتاح کی تقریب کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے پاک سرزمیں پارٹی کے رہنما اور سابق مئیر کراچی مصطفٰے کمال کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن یا نااہلی کے باعث شہر میں ترقیاتی کام نہ ہو سکا ۔ نعمت اللہ خان نے شہر کے لئے زبردست کام کیا ۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں بھتہ خوروں اور چائنہ کٹنگ کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ جس نے بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی ان کو نہیں بخشا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا ارشد وہرا اچھے آدمی ہیں شہر کی بہتری کے لئے انکا ساتھ دیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں بھتہ خوروں اور چائنہ کٹنگ کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ جس نے بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی ان کو نہیں بخشا جائے گا ۔ کوئی شخص کسی غلط ایکٹیوٹی میں پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ شہر میں جو ترقیاتی کام ہونا چاہئے تھے وہ نہیں ہو سکے ۔ آٹھ سال میں لیاری ایکسپریس پر بھی کام نہیں ہو سکا ۔ شہر میں پانی کے مسائل کو حل کرنا چاہیے تھا ، جس میں کافی وقت لگا دیا گیا ۔ انہوں نے کہا دو سال میں پانی کے مسائل کا حل نکال لیا جائے گا ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ سپرہائی وے پر تعمیراتی کام کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ ایک ڈیڑھ سال کا وقت لگے گا ، تعمیر ہونے میں تب تک اس کا کوئی بہتر حل نکالا جا ئے ۔ سپرہائی وے پر مختلف جامعات کے کیمپس قائم کئے جائیں گے ۔ دریں اثناگورنر سند نے میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث افراد کو نہیںچھوڑیں گے۔ سانحہ بلدیہ ،ورثاءکی رقم سے اسلحہ خریدا گیاتھا ۔ 12مئی 2007کو جس نے قتل وغارت گری کی اسے چوراہے پر لٹکائیں گے ۔کراچی میں 80فیصد جرائم ختم ہوگئے ہیں ۔ آخری ملزم کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ۔کراچی والوں کو ٹارگٹ کلر زکے رحم وکرم پر نہیں چھوڑسکتے ۔ ماضی کے ٹھیکیداروں نے صرف شہر کا بیڑاغرق کیا ۔ ڈی جی نیب کو کہہ دیا ہے کہ ملزمان کو پکڑا جائے ۔کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ عزیز آباد سے ملنے والااسلحہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اسلحہ تھا جو فوج سے لڑنے کے لیے تھا ۔ شواہد ملے ہیں کہ اسلحہ سیاسی جماعت کی تنظیم کا تھا ۔پتا لگا چکے ہیں کہ اسلحہ کب اور کہاں سے خریدا گیا ۔کن لوگوں نے اسلحہ خریدا تھا نام پتہ چلنے لگے ہیں ۔اے این پی رہنما بشیر جان پر حملے کی تحقیقا ت پھر کھول رہے ہیں ۔ ۔ملک میں ایمان دار اور محنت کرنے والے لوگ چاہیں ۔ حکیم محمد سعید قتل کے کچھ لوگ نظر آگئے ہیں ۔ حکیم محمد سعید قتل کے ملزمان شریف بن رہے ہیں۔پارٹی قیادت پر ”را“کا الزام لگانے والااسی جماعت کا سینیٹر رہا ہے ۔ مصطفی کمال اوجھا کیمپس آجائیں تو ان کا بھی علاج ہوجائے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

انڈیا کی پہلی ’سیویئر سبلنگ‘ جسے اپنے بھائی کو مہلک مرض سے بچانے کے لیے دنیا میں لایا گیا

انڈیا کی پہلی ’سیویئر سبلنگ‘ کی کہانی بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہے۔ اس...

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...