Sunday, November 1, 2020
Home Trending لیاری جرائم کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، گورنر سندھ

لیاری جرائم کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، گورنر سندھ

ishrat--ul--ebad-khan گورنر سندھ داکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ سندھ ایک تاریخی صوبہ ہے جو پورے پاکستان کو 70 فیصد زائد آئل اور گیس فراہم کرتا ہے جبکہ ملک کا اقتصادی حب کراچی ملک کے کل ریوینیو کا70 فیصد سے زائد فراہم کرتا ہے چونکہ پاکستان میں غربت اور بے روزگاری زیادہ ہے لوگ روزگار کے مواقع کے حصول کے لئے کراچی شہر کا رخ کرتے ہیں روزگار ملنے کے بعد یہ لوگ یہاں مستقل آباد بھی ہوجاتے ہیںجس کی وجہ سے روز بروز کراچی کی آبادی میں اضافہ ہورہا ہے ملک کے اقتصادی حب میں ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے باعث معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں حکومت نے وقتاً فوقتاً جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق و دباﺅ ٹارگٹڈ آپریشن شروع کئے تاہم اب شہر میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آرہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ ایک عرصے سے لیاری جرائم کی آماجگاہ بنا ہوا ہے جہاں پر مختلف گروہ بھتہ خوری ، اغواءبرائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں اسی طرح شہر میں مذہبی ، لسانی ، فرقہ وارانہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد بھی سرگرم ہیں جن کے روابط ملک دشمن عناصر سے بھی ہیں ، ستمبر 2013 ءمیں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ شہر میں کسی بھی صورت میں امن و امان کو قائم کیا جائے جس کے بعد شہر کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کی سرکوبی کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں جس میں وہ دن رات مصروف بھی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں گورنرڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ پاکستان غربت ، بے روزگار اور بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث مسائل کا شکا ر ہے شہر کراچی میں مسلسل آبادی کے دباﺅ سے بنیادی وسائل انتہائی ناکافی ہیں ایک مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاﺅن کی آبادی 22 لاکھ سے بھی تجاوز کرچکی ہے لیکن وہاں 6 لاکھ آبادی کے وسائل ہیںاور دستیاب وسائل کی بھی نا مناسب دیکھ بھال ہے انفرا سٹرکچر کی کمی سے بے پناہ مسائل نے جنم لیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...