Saturday, October 31, 2020
Home Trending عشرت العبادخان ، طویل ترین خدمات انجام دینے والے پہلے گورنر...

عشرت العبادخان ، طویل ترین خدمات انجام دینے والے پہلے گورنر بن گئے

ishrat--ul--ebad-khanڈاکٹر عشرت العباد خان نے 27 سمبر 2002 کو بطور گورنر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ،وہ بطور گورنر طویل ترین مدت تک خدمات سرانجام دینے والے گورنر ہیں
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو بطور گورنر سندھ کل 27 دسمبر کو 12 سال مکمل ہوجائیں گے، انہوں نے 27 سمبر 2002 کو بطور گورنر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ،وہ بطور گورنر طویل ترین مدت تک خدمات سرانجام دینے والے گورنر ہیں، انہوں نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف، سابق صدر آصف علی زرداری اور صدر ممنون حسین کے ساتھ کام کرنے والے واحد گورنر ہیں جن کو تین صدور مملکت کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے دو ادوار سمیت سابق وزراءاعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم اور علی محمد مہر کے ساتھ بھی خدمات سرانجام دیں، متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عشرت العباد نے اپنے دور اقتدار میں کئی مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان سیاسی اختلافات کے خاتمے کے لیے اہم ترین کردار ادا کیا ہے، انہوں نے پیپلز پارٹی اور متحدہ کے درمیان شدید اختلافات کے باعث 27 جون 2011 کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا اور حالات بہتر ہونے کے بعد انہوں نے 19 جولائی 2011 کو دوبارہ اپنے خدمات سرانجام دینی شروع کردیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...