اگلے گریڈ میں ترقی پانے والے افسران کے بیج لگادئیے گئے

13-2-2018aکراچی آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام،ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقارتقریب کے دوران پی ایس پی گروپ کے تحت گریڈ20 پر ترقی پانیوالے،گریڈ19 پرکنفرم اور ترقی پانیوالے افسران کو اگلے عہدوں کے رینک لگائے۔آئی جی سندھ نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی صلاحیتوں پیشہ وارانہ مہارت اور تجربات کی بنیاد پر پولیسنگ کےمعیار میں مزید بہتری کے حوالے سے ناصرف مجموعی کاوشوں کو مؤثر بنائیں بلکہ جرائم کے خلاف جاری جنگ میں پولیس حکمت عملی اور لائحہ عمل کو انتہائی ٹھوس اور مربوط بھی بنائیں۔پی ایس پی گروپ کے تحت عرفان علی بلوچ کو گریڈ20 کے عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ شیرازنذیر،غلام اظفر مہیسر،عطاءاللہ خان چانڈیو،فیصل عبداللہ چاچڑ،کرم اللہ سومرو اور سرفرازنواز کی گریڈ 19پرکنفرمیشن بھی کی گئی۔علاوہ اذیں عدیل چانڈیو،شوکت علی کھٹیان اور محمد عباس رضوی کی گریڈ19 کو عہدے پر ترقی دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top