Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے انگور کھائیے اور موٹاپے کو دور بھگائیے،طیبی ماہرین

انگور کھائیے اور موٹاپے کو دور بھگائیے،طیبی ماہرین

grapasکراچی، انگور نہ صرف موٹے افراد میں چکنائیاں ختم کرکے انہیں بلڈ پریشر اور امراضِ قلب سے بچاتا ہے بلکہ انہیں مختلف قسم کے انفیکشن ( امراض کے حملہ آور جراثیم) سے بھی محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔ ڈیوس کیلیفورنیا میں واقع ویسٹرن ہیومن نیوٹریشن ریسرچ سنٹر کے ماہرین نے انگور اور سٹرابری میں موجود فائٹو کیمیکلز کا جائزہ لے کر کہا ہے کہ یہ خصوصاً فربہ افراد کے قدرتی دفاعی (امنیاتی) نظام کو مضبوط بناتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق موٹے افراد میں کسی سرجری کے بعد انفیکشن کا خطرہ 35 فیصد بڑھ جاتا ہے خواہ وہ بیکٹیریا سے ہو یا وائرس سے ۔ اس سے ان میں انفیکشن کی تعداد بڑھ جاتی ہے اس کے لیے ماہرین نے بہت سے افراد پر تجربات کئے ۔ موٹے رضاکاروں کو 3 ہفتے تک انگور کا رس دیا گیا ۔ اس دوران ان کے خون میں چکنائیوں کو نوٹ کیا گیا جن میں لپڈز شامل ہیں جو امنیاتی نظام پر اثر انداز ہوکر سوزش کی وجہ بن سکتے ہیں ۔ جن مریضوں نے انگور کا جوس پیا تھا ان میں دیگر کے مقابلے میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کم تھا اور اس کی زیادتی دل کے امراض کی وجہ بن سکتی ہے ۔
abdur rahman
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...