Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں کاروبار گرین لائن کے بعد ریلوے کا تیزگام، قراقرم اور کراچی ایکسپریس کو...

گرین لائن کے بعد ریلوے کا تیزگام، قراقرم اور کراچی ایکسپریس کو جدید بنانے کا فیصلہ

greenline train21کراچی: پاکستان ریلوے نے گرین لائن ایکسپریس کے کامیاب تجربے کے بعد قراقرم ایکسپریس،کراچی ایکسپریس اورتیزگام ایکسپریس کو بھی مسافروں کے لیے اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ قراقرم ایکسپریس کو اپ گریڈ کرکے آئندہ ماہ نومبر میں اس کا افتتاح کیا جائیگا،کراچی ایکسپریس کو آئندہ سال جنوری اور تیزگام کو اپریل2016 تک اپ گریڈ کر دیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق قراقرم ایکسپریس کے ریکس کی تیاری کا کام شروع کردیا گیاہے، ٹرین کی ویگنوں میں نئی سیٹیں لگائی جا رہی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق قراقرم ایکسپریس لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی کیلیے روانہ ہوگی جس میں مسافروں کیلیے اکانومی اور بزنس کلاسیں ہوں گے۔ ٹرین میں مسافروں کو فلٹر پانی کی فراہمی کیلئے واٹر ڈسپنسر ،وائی فائی کی سہولت،صفائی کا بندوبست بھی کیاجائیگا۔ باتھ رومز میں مسلم شاور،مائع صابن کا اہتمام ،ٹرین کی ہر ویگن اور کیبن میں الیکٹرانکس اذان اور پبلک ایڈریس کا سسٹم ہو گا۔ روشنی کا بہترین انتظام اکانومی کلاس میں کیبن پر پردوں کا اہتمام اور خواتین و بچوں کیلیے علیحدہ سے مخصوص نشستوں کا بندوسبت ہوگا ۔ بزنس کلاس میں ایل ای ڈی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرینوںکی آمدو رفت کو بروقت بنانے کیلیے اقدامات کیے گئے ہیں ۔ ماضی کی نسبت ٹرینیں اب وقت پر روانہ اور منزل مقصود پر پہنچ رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...