Friday, October 30, 2020
Home کھیل بنگلا دیش سے شرمناک شکست: گرین شرٹس ون ڈے رینکنگ میں بھی...

بنگلا دیش سے شرمناک شکست: گرین شرٹس ون ڈے رینکنگ میں بھی نیچے آ گئی

pakistancricket2270x160320x180کراچی: بنگلا دیش سے شرمناک شکست کے بعد ون ڈے رینکنگ میں بھی گرین شرٹس تاریخی پستی کا شکار ہوگئے۔ پہلی مرتبہ آٹھویں نمبر پر تنزلی کی خفت اٹھانا پڑگئی، چیمپئنز ٹرافی 2017 سے بھی باہر ہونے کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے ہاتھوں وائٹ واش کا شکار ہونے والی پاکستان کرکٹ ٹیم عالمی ایک روزہ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر چلی گئی، یہ پہلا موقع ہے جب گرین شرٹس نہ صرف بنگلہ دیشی ٹیم سے سیریز ہارے، وائٹ واش کا شکار ہوئے بلکہ ساتھ میں پہلی ہی مرتبہ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر پہنچنے کی خفت سے دوچار ہوئے۔ سیریز میں 0-3 سے شکست کی وجہ سے گرین شرٹس کو 3 پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے تعداد ویسٹ انڈیز کے برابر 92 ہوگئی،کیریبیئن سائیڈ کو 0.13 پوائنٹ کی برتری نے ساتویں نمبر پر ترقی دلا دی،کلین سوئپ کے کارنامے پر خوشیاں منانے والے ٹائیگرزکے پوائنٹس کی تعداد اب 81 ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...