Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں کاروبار انٹیل پراسیسر سے لیس جی رائٹ کے 2نئے ٹیبلٹس متعارف

انٹیل پراسیسر سے لیس جی رائٹ کے 2نئے ٹیبلٹس متعارف

06 (1)کراچی، 2008سے مارکیٹ میں موبائل فون کمپنی جی رائٹ نے پہلی بار انٹیل پراسیسر سے لیس 2نئے ٹیبلٹس HD7iاورHD8iمتعارف کر دیئے ، جی رائٹ موبائل ٹیبلٹس میں انٹیل ایٹم پراسیسر 1.3GHz،z2520 استعمال کیا جارہا ہے ۔ٹیبلٹس کی تقریب رونمائی میںبریفنگ دیتے ہوئے انٹیل پاکستان کے کنٹری منیجر نوید سراج کہا ہے بین الاقوامی مینو فیکچررز کے ساتھ انٹیل کا اشتراک بہت پرانا ہے لیکن مقامی کمپنی کے ساتھ یہ پہلی شراکت داری ہے اور ہمیں امید ہے کہ مزید آگے تک جائے گی ۔

نوید سراج نے مزید کہاکہ انٹیل پر صارفین کا اعتماد ہے اور ہمیں یقین ہے کہ جی رائٹ کے ’انٹیل ان سائڈ ‘ ٹیبلٹس مقامی صارفین کو کم قیمت میں معیاری ڈیوائس میسر آئے گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ساڑھے 6کروڑ کی مڈل کلاس کے لئے یہ ایک اچھی چوائس ہے ۔انہوںنے کہا کہ کمپیوٹنگ ڈیوائسز کی خریداری کے وقت انٹیل ان سائڈ صارفین کو اطمینان فراہم کرتا ہے اور جی رائٹ کے ان ٹیبلٹس کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہوگا۔انہوںنے وضاحت کی کہ چائنہ میں ہر معیار کی پراڈکٹس تیار ہو رہی ہیں تو یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ چین کی اشیاءمعیاری نہیں کیونکہ بہت سارے بڑے برانڈز کی مینوفیکچرنگ چین ہی میں ہو رہی ہے ۔

جی رائٹ کے ریٹیلز سیلز منیجر عرفان احمد نے کہا کہ ہمیں انٹیل سے اشتراک پر بہت خوشی اور فخر ہے ، ، انہوںنے کہا کہ ہمیںمارکیٹ میں 6سال کا عرصہ ہوگیا ہے ہمیں پراڈکٹس میں شکایات کی شرح بہت کم ہے جوکہ انتہائی خوصلہ افزا ہے ۔ وارنٹی کلیم اور سروس سینٹرز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک بھر میں 12سروس سینٹرز موجود ہیں جن کو ہم بہت جلد 50تک لے جائیں گے ،انہوںنے مزید کہاکہ جن شہروںمیں سروس سینٹرز موجود نہیں وہاں ہم ڈور اسٹپ پر سروس دے رہے ہیں ۔انہوںامید ظاہر کی کہ ہمارے انٹیل کے ساتھ اس اشتراک سے پاکستانی ٹیبلٹس مارکیٹ میں پیش کئے جانے والے یہ ٹیبلٹس عالمی معیار کی خصوصیات کے ساتھ اہم اضافہ ہوں گے۔

HD7iکی قیمت 16400اورHD8i18800رکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ متعارف کرائے گئے دونوں ٹیبلٹس اینڈرائڈ جیلی بینز سے لیس ہیںساتھ ہی یہ تھری جی ڈیٹا سم اور وائس کالنگ کو سپورٹ کرتے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے )سے منظور شدہ بھی ہےں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...