بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اس دن کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے، تقریب میں اعلیٰ فوجی و سول حکام سمیت لوگوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
مہمان خصوصی میجر جنرل عمر بخاری نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، میجر جنرل عمر بخاری نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیئے۔