سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کے ڈی اے کو گلستان جوہر میں گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات قائم کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دیتے ہوئے کے ڈی اے کو پولیس اور رینجرز کی نفری فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔