Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم گلشن اقبال میں گذشتہ دنوں میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان...

گلشن اقبال میں گذشتہ دنوں میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا

 Pakistan-Karachi-LocalGovernment-Administrators_7-19-2013_110132_lگلشن اقبال میں گذشتہ دنوں میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا ۔ پولیس کی مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں میں6بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور بھتے کی رقم برآمد کرلی گئی ۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میں تین دن قبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان زین عباس دوران علاج دم توڑ گیا مقتول اقراءیونیورسٹی کا طالب علم تھاجبکہ مقتولکی نماز جنازہ انچولی میں اد کی گئی بعدازاں مقتول کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ادھر منگھوپیر تھانے کی حدود نورانی ہوٹل حب پمپنگ اسٹیشن کے قریب تین دہشت گردوں کو بھتہ وصول کرتے ہوئے گھات میں بیٹھے پولیس اہلکاروں نے پکرنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تینوں بھتہ خوروں 32سالہ زاہد خان ولد گل محمد خان ، 34سالہ شاہد علی ولد بخت بلند خان اور 34سالہ رحمت ولی ولد گل خان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ادھر گلستان جوہر تھانے کی حدود میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین ڈاکوں جاوید حیسین ولد محمد انور ، محمد یاسر ولد محمد حسین اور محمد راشد ولد شیر محمد کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول اور دستی بم برآمد دکرلیا ۔ادھر منگھو پیر کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 24سالہ سعید علی ولد زیارت خان زخمی ہو گیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی