Wednesday, October 21, 2020
Home Trending گلشن اقبال، عابد ٹاﺅن میں چھاپہ، گولہ بارود برآمد، 4 افراد گرفتار

گلشن اقبال، عابد ٹاﺅن میں چھاپہ، گولہ بارود برآمد، 4 افراد گرفتار

 4-2-2013_94894 Karachi گلشن اقبال میں واقع عابد ٹاﺅن ، ڈسکو بیکری اور اس کے اطراف کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا جہاں عابد ٹاﺅن کے اپارٹمنٹس میں گھر گھر تلاشی لی گئی جبکہ اس دوران رینجرز نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کی مکمل ناکہ بندی کردی اور کسی شخص کو بھی اندر آنے یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن میںعابد ٹاﺅن کے اپارٹمنٹ سے 4 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افراد کا کسی سیاست جماعت سے تعلق نہیں ہے جبکہ علاقہ مکینوں کی جانب سے گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔
دوسری جانب رینجرز نے ڈسکو بیکری کے عقبی علاقے میں بھی سرچ آپریشن کیا جہاں ایک مکان سے بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد کرکے 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رینجرز نے مکان سے برآمد ہونے والا سامان میڈیا کے سامنے پیش کیا جس میں 10 کلاشنکوف، 8 راکٹ لانچر شامل ہیں جبکہ اس دوران بارود سے بھری 20 پیٹیاں اور خودکش جیکٹس بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر وزیراعظم کا ایک بیان نہیں آیا، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر...

بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں,بلاول بھٹو نے کراچی...

ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا, فیڈرل بی ایریا کے علاقے...

سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ سندھ پولیس کے افسران بلاول کے اشارے پر چھٹی پر گئے,ٹوئٹر...