گلشن اقبال مسکن چورنگی دھماکہ، نیا انکشاف سامنے آگیا، جامعہ کراچی کی ریسرچ انسٹیٹیوٹ لیب نے ٹی این ٹی مواد کی تصدیق کردی، لیب ذرائع کے مطابق 21 اکتوبر کا دھماکہ گیس لیکیج کی وجہ سے نہیں بلکہ بارودی مواد ٹی این ٹی کے باعث ہوا، جامعہ کراچی کو بھجوائے گئے پارسل میں ٹی این ٹی مواد پایا گیا، دوسرے پارسل میں مٹی، دھات اور گلاس کے ٹکڑے تھے، دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تاحال اپنی رپورٹ جمع نہیں کروائی۔