شاہراہ فیصل پولیس نے گلشن جمال میں ایک فراڈیہ کمپنی پر چھاپہ مار کرکمپنی کی خاتون برانچ مینیجر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ کمپنی کے دو اہم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔پولیس زرائع کے مطابق کمپنی میمن مرچنڈائیز اور میمن انٹرنیشنل لون کے نام پر لوگوں سے فراڈ کرتی تھی، گاڑیوں، انویسٹمنٹ پلان اور ہاؤسنگ کے نام پرلوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرچکی ہے۔ پولیس نے فراڈ کا تمام ریکارڈ اور دستاویزی ثبوتوں کو تحویل میں لے لیا، کمپنی کے مالک نیاز بالادی اور جنرل مینیجر عائشہ کی تلاش جاری ہے۔