Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے گٹکا، پان، مین پوری کی خرید و فروخت جاری، کینسر کے شکار...

گٹکا، پان، مین پوری کی خرید و فروخت جاری، کینسر کے شکار بڑھنے لگے

gutka 04کراچی: پان ،گٹکا اور مین پوری کھانے سے مردوں میں منہ کے کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے،حکومت تمباکونوشی کی روک تھام کے حوالے سے ناکام نظر آرہی ہے، نجی ادارے کے سروے کے مطابق بیشتر علاقوں میں گٹکا اور مین پوری کی کھلے عام خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ محمودآباد کا رہائشی 35سالہ شفیق نامی شخص پان،گٹکا اور مین پوری کھانے سے منہ کے کینسر میں مبتلا ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص گٹکے اور مین پوری کا استعمال کثرت سے کرتا تھا،نشہ کی ابتدا چھالیہ سے کی تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گٹکے اور مین پوری کی لت میں مبتلا ہوگیا،گھر کے افراد تمباکو کھانے سے منع کرتے تھے ،وہ کہتا تھا کہ جب تک گٹکا یا مین پوری نہ کھاؤں تو کام کرنا مشکل ہوجاتا ہے،طبیعت میں بے چینی اور چڑچڑا پن آجاتا ہے،جس کی وجہ سے گٹکا اور مین پوری کھاتا ہوں ۔ ابتدائی دنوں میں متاثرہ شخص کھانے کے لیے منہ نہیں کھول سکتا تھا اور کافی تکلیف محسوس کرتا تھا،منہ میں زخم بن گئے تھے جس کی وجہ سے مرچ اور مصالحے دار کھانے سے قاصر تھا،رفتہ رفتہ دانتوں میں درد شروع ہوااور دانت بھی گرنے لگ گئے،جس کے بعد اسپتال میں طبی معائنہ کرایا گیا تو متاثرہ شخص میں منہ کے کینسر کی تشخیص ہوگئی،جس کی خبر ملنے کے بعد اہل و اعیال کے پاؤں سے زمین نکل گئی،خاندان کے دیگر افراد اور اہل محلہ نے پان،چھالیہ ،گٹکا اور مین پوری کھانے سے گریز کرنا شروع کردیا۔ نئی شادی شدہ لڑکیاں شوہروںکو گٹکا اور مین پوری کھانے سے روکنے لگی ہیں ،متاثرہ شخص شدید اذیت کا شکار ہے،وہ بات کرنے سے قاصر ہے،جس کی وجہ سے وہ اشارے سے بات کرتا ہے، اپنے کمرے میں گھر کے فرد کو بلانے کے لیے کھڑکی پر دستک دیتا ہے جس کو سن کر بیوی تیمارداری کے لیے کمرے میں آتی ہے، اس کے پیٹ میں کھانے کی نلکی لگی ہوئی ہے۔ اس کے 4 بچے ہیں اور سرکاری ادارے کا ملازم ہے ، اس کا علاج آغاخان خان اسپتال میں جاری ہے،وفاقی کابینہ نے 2002میں تمباکونشی کے استعمال کی روک تھام کے حوالے سے آرڈیننس جاری کیا تھا،جس پر عمل درآمد کا فقدان ہے، حکومت سندھ،کے ایم سی اور ضلع انتظامیہ غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...