Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں فائرنگ وپر تشدد واقعات: 5 افراد جاں بحق

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں فائرنگ وپر تشدد واقعات: 5 افراد جاں بحق

 Target-Killing.2شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں فائرنگ اورپر تشدد واقعات میں فوجی جوان، اتائی ڈاکٹر اور متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے11غازی آباد میں موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے40 سالہ اکرم عرف شاہ جی مسیح ہلاک ہوگیا،مقتول غازی آباد کرسچن محلے میں واقع ماربل کے کھلونے بنانیوالے کارخانے کا مالک تھا اورکارخانے میں کام کررہاتھا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار4مسلح ملزمان آئے جنھوں نے نشاندہی پر اکرم کو 5 گولیاں ماریں اورفرارہوگئے، مقتول متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ118کا کارکن اور اقلیتی امورکا ممبر اور غازی آباد کا رہائشی تھا۔

اورنگی ٹاﺅن سیکٹر ساڑھے 11 رحمت چوک پرواقع کنفشنری اورسبزی کی دکان پرموٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے68 سالہ سید علی حسن ہلاک ہو گیا، مقتول پاپوش نگر کا رہائشی اور 5 بچوں کا باپ تھا، مقتول کا بڑا بیٹا ابن حسین نیشنل بینک آف پاکستان میں کارپوریٹ کمیونیکیشن کا سربراہ ہے۔

لیاری سلاٹر ہاوس کے قریب کچرا کنڈی سے25سالہ شخص کی تشددزدہ لاش ملی، مقتول کی شناخت طارق کے نام سے کرلی گئی، مقتول چاکیواڑہ کے علاقے گلستان کالونی کوئلہ گودام کارہائشی اور پاک فوج میں لانس نائیک تھا اورسندھ رجمنٹ کا جوان تھا، مقتول کاایک بھائی لیاری گینگ وارعذیر بلوچ گروپ کے کمانڈر فیصل پٹھان کا کارندہ ہے۔

کورنگی ڈیڑھ نمبرمدینہ مسجد کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ملزمان کی فائرنگ سے 40 سالہ عبدالعزیز جاں بحق ہوگیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عبدالعزیز اتائی ڈاکٹر تھا، کیماڑی نمبرایک کالا پانی کے پاس سے 30 سالہ خاتون کی تشددزدہ سمندرمیں ڈوبی ہوئی لاش ملی،مقتولہ پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھی۔

نیپئرکے علاقے عباسی ہوٹل نیپئرروڈ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار 38 سالہ ممتاز اور راہگیر 40 سالہ محمد وزیر زخمی ہوگئے۔اورنگی ٹاﺅن جرمن اسکول کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے34 سالہ سجاد زخمی ہو گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کاروباری مراکز،شادی ہالز رات 10 بجے بند کرانے کا فیصلہ

کراچی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا بڑا فیصلہ، کاروباری مراکز ، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرانے کا...

کراچی ،12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دعوت اسلامی کا جلوس...

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ اکتوبر کے...

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...