Wednesday, October 21, 2020
Home Trending پرتشدد واقعات میں دوافراد جاں بحق ، رینجرز مقابلے میں کالعدم تنظیم...

پرتشدد واقعات میں دوافراد جاں بحق ، رینجرز مقابلے میں کالعدم تنظیم کے دوکارندے ہلاک

accident-2فائرنگ سےاہلسنت والجماعت کے دو کارکن جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔ جامعہ کراچی اور بلدیہ ٹاون سے تین لاشیں ملیں ہیں۔ رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے آٹھ اور سیاسی جماعت کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ رینجرز سے مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے دو کارندے مارے گئے ۔

کھوکھراپار میں نامعلوم افراد نے مٹھائی کی دکان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، اہلسنت والجماعت کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق اہلسنت والجماعت سے ہے۔ بلدیہ ٹاون کے علاقے مدینہ کالونی سے دو افراد کی ہاتھ پاوں بندھی لاشیں ملیں جبکہ جامعہ کراچی کی جھاڑیوں سے بھی ایک نوجوان کی لاش ملی۔ بلدیہ ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کا کارندہ شجاعت عرف لنگڑا مارا گیا۔ رینجرز نے مختلف کاروائیوں میں کالعدم تنظیم کے آٹھ دہشت گردوں اور سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرز سمیت دو دس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...