Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 3افراد جان کی...

فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 3افراد جان کی بازی ہار گئے

300161-karachi-1415004402-347-640x480شہر قائدمیں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پولیس اہلکار اور بچے سمیت 3افرادکو قتل کردیا گیا ۔ دیگر واقعات میں 10افراد زخمی ہوگئے ۔ ایس ایچ او ملیر سٹی معطل ہوگیا ۔ واقعات کے مطابق ملیر سٹی تھانے کی حدود غازی گوٹھ مہران ٹاون مدرسہ کے باہر بیٹھے ہیڈ کانسٹیبل 40سالہ ملک عبدالحفیظ ولد ملک فیروز بیلٹ نمبر 15458کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کر دیا مقتول گارڈن ایسٹ ہیڈ کواٹر میں تعنات تھا مقتول کی نماز جنازہ سعودآباد ہیڈ کو اٹر میں اد اکی گئی ۔ پولیس کے مطابق جائے واقعہ سے 30بور پستول کے 5خالی خول تحویل میںلے لیے گئے ۔ واقعہ کے بعداعلی ٰ پولیس افسران کے احکامات پر ایس ایچ او ملیر سٹی خالق مروت کو معطل کر کے انسپکٹر فیصل خان کو ایس ایچ او ملیر سٹی تعنات کر دیا گیا ۔ جیکسن کے علاقے کیماڑی گلشن سکندر کے علاقے سے بوری بند تشدد زدہ گولیاں لگی لاش ملی مقتول کی شناخت 60سالہ نور محمد ولد ظہیر الدین پٹھان کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق مقتول کو اغواکے بعد بعدتین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتاہے ۔ ادھر سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود گلشن معمار صیفل گوٹھ میں گھر کے قریب گٹر سے 15مہینے کے بچے فرہاد آغاول دنعمت آغا کی لاش ملی پولیس کے مطا بق بچہ چل نہیں سکتا اس لیے بچے کی موت پر اسرار ہے تاہم تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق معلوم ہوسکیں گے ۔ دوسری جانب۔بلدیہ نمبر 12شاہ جی ہوٹل کے قریب ڈاکوو¿ں نے لوٹ مار شروع کردی، مزاحمت پر 45سالہ لیاقت علی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا۔ جبکہ شاہ فیصل کالونی میں نور محمد ولد خیر محمد کو نا معلوم افراد نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا ۔ مضروب اورنگی ٹاو¿ن کٹی پہاڑی کا رہائشی ہے کام کے سلسلہ میں شاہ فیصل کالونی آیا تھا ۔ گولیاں لگنے کے بعد شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ہے۔باغ کورنگی میں ڈکیتی کے دسران مزاحمت پر فائرنگ سے 40سالہ سعید احمد ولد بشیر احمد زخمی ہوگیا علاوہ ازیں سپر ہائی وے الآصف اسکوائر کے قریب ٹریلر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ یاسر اور اس کی فیملی کی 2خواتین کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...