Saturday, October 24, 2020
Home کھیل حفیظ آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سے باہر

حفیظ آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سے باہر

284029-Hafeez-1409382917-708-640x480آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگا ہے جہاں آل راو¿نڈر محمد ہاتھ پر چوٹ لگنے کے باعث دو ہفتے کے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ سعید اجمل مشکوک ایکشن کے باعث پہلے ہی کرکٹ کھیلنے کے اہل نہیں رہے اور ایسے میں حفیظ کی انجری پاکستان کے لیے دہرے صدمہ ہے۔ پروفیسر کے نام سے مشہور محمد حفیظ شارجہ میں پریکٹس کے دوران بائیں ہتھیلی پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق آل راونڈر کے ہاتھ پر پانچ ٹانکے لگے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اس انجری کے باعث حفیظ ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ ایک روزہ میچز کی سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ نے اس صورتحال میں فوری طور پر ان کا متبادل طلب کر لیا ہے۔ ٹیم مینیجمنٹ کی درخواست پر اوپننگ بیٹسمین سمیع اسلم اور بائیں ہاتھ سے سپن باولنگ کرنے والے ذوالفقار بابر کو پندرہ رکنی سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
قومی انڈر 19 ٹیم کی قیادت کرنے والے اوپنر سمیع اسلم پاکستان اے ٹیم کے ساتھ پہلے ہی متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں اور انہوں نے فوری طور پر اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔ تاہم پاکستان میں موجود ذوالفقار بابر کو فوری طور پر یو اے ای میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز اتوار سے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچز میں مدمقابل ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی, کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی...

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...