Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ڈاؤ یونیورسٹی کا کورونا ہسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا

یونیورسٹی روڈ پر قائم ڈاؤ یونیورسٹی ڈینٹل کالج ہسپتال کا کورونا کا ہسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا جس کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی کی...

آغا سراج پر ایک سال بعد فرد جرم عائد

کراچی کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے آغا سراج درانی اور ان کے اہلخانہ پر ایک ارب 61 کروڑ کے غیر قانونی...

تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر

جام صادق پل پر تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے...

مجاہدین کو کشمیر میں جدوجہد کا حق حاصل ہے، امیرجماعت الدعوة

Hafiz Saeedجماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مجاہدین کو کشمیر میں داخل ہو کر کشمیریوں کو ہندوستانی قبضے سے آزادی دلانے کے لیے مدد کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے داعش اور دیگر  مجاہدین پر بھی زور دیا کہ وہ مسلمانوں کو مسلم برادری کے مقابلے میں لانے کی بجائے اسرائیل کو ہدف بنائیں۔
گزشتہ روز مینار پاکستان میں جماعت الدعوة کے دو روزہ اجتماع عام کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا اگر ہندوستان اپنے فوجی افغانستان بھیجتا ہے تو وہ مجاہدین کو کشمیر میں داخلے سے روکنے کی بات نہیں کرسکتا جو وہاں اپنے مظلوم مسلم بھائیوں کو آزادی دلوانے کے لیے جاتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور مظفر آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی حالیہ تقاریر میں اپنائے گئے موقف کو سراہتے ہوئے حافظ سعید نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے ہندوستانی ہم منصب سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطاق بات چیت کریں اور ہندوستان اس سے انکار کردے تو وزیراعظم کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت کریں۔ جماعت الدعوة کے سربراہ نے کہا کہ مسلمانوں کے پاس اس وقت کوئی آپشن باقی نہیں بچے گا جب امریکا، ہندوستان اور دیگر اتحادی مسلم ممالک کے قدرتی وسائل پر اپنے قبضہ برقرار رکھیں گے۔
حافظ سعید نے نواز شریف پر زور دیا کہ وہ ملک میں شرح سود پر مبنی اقتصادی نظام کا خاتمہ کرتے ہوئے یہ اعلان کریں کہ وہ بین الاقوامی قرض دینے والے اداروں کو صرف اصل زر ہی واپس کریں گے۔
انہوں نے یورپی یونین کے طرز پر اسلامی یونین کی تشکیل کے لیے بھی کام کرنے کا مطالبہ کیا جس کی کرنسی اور دفاع مشترکہ ہو اور اسلامی عدالت انصاف قائم کی جائے کیونکہ اقوام متحدہ کے تحت ادارے مسلم برادری کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
تحریک طالبان پاکستان اور ملک میں سرگرم دیگر  مجاہدین  کی تنظیموں  کا نام لیے بغیر حافظ سعید نے کہا کہ سوویت یونین کو افغانستان میں شکست دینے والے مسلم ممالک میں حکومتوں، اداروں اور افواج کے خلاف فتوے جاری کرکے انتشار پھیلانے کی بجائے کشمیر کا رخ کرکے کشمیریوں کو ہندوستانی مظالم سے نجات دلائیں۔

Open chat