Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں K-4منصوبے کو فی الفور مکمل کیا جائے ۔حافظ نعیم الرحمن

K-4منصوبے کو فی الفور مکمل کیا جائے ۔حافظ نعیم الرحمن

hafiz-naeem کراچی ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو بتا یا جائے کہ نعمت اللہ خان کے دورکے K-4منصوبے کو شرو ع کیوں نہیں کیا گیا ۔پانی کے مسئلے پر ایم کیو ایم احتجاج کر نے کے بجائے اعترافِ جرم کرے کہ اس نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی ۔جماعت اسلامی پانی کے مسئلہ پر بھر پور احتجاج کرے گی ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ K-4منصوبے کو ریپڈ ایکشن کے ساتھ مکمل کیا جائے اور رمضان المبارک کی آمد سے قبل شہر میں پانی و بجلی کے بحران پر قابو پایا جائے ۔ ادارہ نور ِحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے سیکریٹری عبد الوہاب ،نائب امیر مظفر احمد ہاشمی ،مسلم پرویز سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور سابق نائب ٹاﺅن ناظم انجینئر سلیم اظہر بھی موجود تھے ۔پریس کانفرنس میں صحافیوں کو پانی کے بحران ،اس کے حل اور تجاویز کے حوالے سے ملٹی میڈیا کے ذریعے پریزنٹیشن دی گئی ۔حافظ نعیم الرحمن نے بتا یا کہ احتجاجی مہم کے سلسلے میں جمعہ اور ہفتہ کو مظاہروں کے علاوہ پیر یکم جون کو شہر کے 50سے زائد مقامات پر احتجاج کیا جائے گا ۔جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں شہر میں پانی کے بحران کی ذمہ دار ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...