Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں مسلمان ممالک میں باہم تصادم انتہائی تشویشناک ہے ، حافظ عاکف سعید

مسلمان ممالک میں باہم تصادم انتہائی تشویشناک ہے ، حافظ عاکف سعید

tanzem islamiکراچی، یمن میں قیام امن کے لیے وزیراعظم نواز شریف کا دورہ ترکی وقت کی ضرورت تھا۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوںنے کہا کہ مسلمان ممالک میں باہم تصادم انتہائی تشویشناک ہے جس سے امت مسلمہ کا اتحاد پارہ پارہ ہو جائے گا۔ اُنہوں نے ایران کے اس موقف کو بھی سراہا کہ وہ یمن اور شام میں بھڑکی ہوئی جنگ کی آگ کو مذاکرات سے سرد کرنا چاہتا ہے۔ اُنہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے وزیر خارجہ کااگلے ہفتے دورہ پاکستان یمن اور شام میں قیام امن کے حوالہ سے بہت مفید رہے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ ، یورپ اور اسرائیل مسلمانوں کو باہم لڑانے کے لیے شیعہ سنی مسئلہ کو ہوا دے رہے ہیں۔ یمن میں برپا فساد درحقیقت اقتدار کی رسہ کشی اور قبائلی کشمکش ہے، جسے اسلام دشمن قوتیں شیعہ سنی جنگ بنانا چاہتی ہیں۔ تاکہ دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی شیعہ سنی موجود ہیں وہ باہم دست و گریبان ہو جائیں اور امت مسلمہ کمزور ہو جائے۔ سعودی عرب فوج بھیجنے کا ذکر کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ اس حوالہ سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مفید بحث و تمحیص ہونی چاہیے۔ پاکستان کو کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے اس مسئلے کے تمام پہلوﺅں پر تفصیل سے غور کرنا ہو گا کیونکہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور سعودی عرب نہ صرف ہمارا دوست ملک ہے بلکہ حرمین شریفین کی وجہ سے عرب کے تقدس کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہم اِن مقدس مقامات کی بے حرمتی کی کسی قیمت پر اجازت نہیں دے سکتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...