Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں اسکول کے طالب علم اور طالبہ کی خودکشی ہمارا معاشرتی المیہ ہے،...

اسکول کے طالب علم اور طالبہ کی خودکشی ہمارا معاشرتی المیہ ہے، حافظ عاکف سعید

tanzem islamiکراچی, اسکول کے طالب علم اور طالبہ کی اجتماعی خودکشی ہمارامعاشرتی المیہ ہے ۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم مغرب کی ابلیسی تہذیب کو اپناتے ہوئے مسلمان بھی رہنا چاہتے ہیں ۔ جس سے اس نوع کے حادثات جم لیتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ مخلوط تعلیم کا حصول روشن خیالی کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے لہٰذا انسانی فطری تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے اسلامی تہذیب اور اسلامی معاشرہ کی تشکیل عمل میں لائی گئی اور مرد اور عورت کے باہمی اختلاط کو ناجائز قرار دیا گیا تاکہ معاشرے کو ایسے حادثات سے محفوظ رکھا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان ہوتے ہوئے بھی مغرب کی اندھ دھند تقلید کرتے ہیں ۔ مغرب میں سماج ایسے جنسی روابط میں حائل نہیں ہوتا اور اس کی کھلی اجازت دیتا ہے ۔ مسلمان معاشرہ چونکہ اس کی اجازت نہیں دیتا لہٰذا یا خودکشیاں ہوتی ہیں یا غیرت کے نام پر قتل کی وارداتیں ہوتی ہیں ۔ پنجاب میں گدھے کا گوشت اور مردار جانور کے گوشت کی خریدوفروخت ظاہر کرتی ہے کہ ہم زرپرستی میں نہ صرف حلال اور حرام کی تمیز کھو بیٹھے ہیں بلکہ عام انسانی اقدار کو بھی پامال کررہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسا ماحول اور ایسی فضا قائم کرنا ہوگی کہ معاشرہ میں جرائم پنپ نہ سکیں جرم کے ارتکاب کے بعد خواہ مخواہ کی بھاگ دوڑ محض کارروائی ہوتی ہے جس سے کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوتا ۔ ہم صرف اسلامی معاشرہ کی تشکیل سے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...