Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے اسلام اور انسانیت کے دشمن...

مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں،حافظ عاکف سعید

tanzem islamiکراچی، مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میںکہی ۔انہوں نے کہا کہ مسجد میں داخل ہو کر نمازیاں کو شہید کرنیوالوں کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایسے لوگ انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن اور سلامتی دشمنوں کو گوارا نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ بچے کھچے دہشت گرد ایسی بزدلانہ کارروائیوں کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش کا نظام خلافت کے قیام کا دعویٰ انتہائی مشکوک ہے۔داعش کی تنظیم مسلمانوں کے قتل عام میں تو کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی لیکن اسرائیل اور یہودیوں کے خلاف اُسے زبان کھولنے کی بھی توفیق نہیں ہو رہی۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکہ اس وقت دنیا میں شیطان کے ایجنٹ کا رول ادا کر رہا ہے۔ امریکہ کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ شام میں امریکہ بشار الاسد اور اہل سنت کو باہم لڑوا رہا ہے اور دونوں طرف سے مسلمانوں کی خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں۔ شام کی قریباً آدھی آبادی یا قتل کر دی گئی ہے یا وہ وہاں سے ہجرت کر گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دوسری طرف یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں احیائے اسلام کی تحریکیں بھی برپاہیں۔ نبی اکرم ﷺ کی احادیث مبارکہ کے مطابق شام سے ہی ایسی اسلامی قوت جنم لے گی جو گلوبل سطح پر عالم اسلام کا جھنڈالہرا دے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکمران اللہ اور رسول سے بے وفائی کی سزا بھگت رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...