Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں قائداعظم پاکستان کو اسلامی ریاست بنانا چاہتے تھے،حافظ عاکف سعید

قائداعظم پاکستان کو اسلامی ریاست بنانا چاہتے تھے،حافظ عاکف سعید

tanzem islamiامیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والی مملکت میں اب اسلام کا نام لینے سے گریز کیا جارہا ہے جس کا حالیہ مظہر لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ بانی پاکستان اس ملک کو ایک فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے جس کی بنیادیں آئین پر ہوں ۔

امیر تنظیم اسلامی نے کہا کہ کون نہیں جانتا کہ بانی پاکستان ملک کو صرف فلاحی ریاست نہیں بلکہ اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے۔افسوس تو اس بات پر ہے کہ جو مذہبی سیاسی جماعتیں اسلامی نظام کے نفاذ کی علمبرداری کا دعویٰ کرتی ہیں وہ بھی اپنے اس مقصد کو پس پشت ڈال کر کبھی جمہوریت بچانے اور کبھی پارلیمنٹ کی بالادستی کی تحریکوں میں آگے آگے ہوتی ہیں۔

یہ ساری صورتحال مملکت خدادادپاکستان کے لئے ایک عظیم المیہ ہے جس کا قیام بھی اسلام کی بنیاد پرممکن ہوا اور جس کا استحکام اور جس کی بقا بھی اسلام پر ہے جس کے لئے اسلام کے نظام عدل اجتماعی یعنی نظام خلافت کا قیام ناگزیر ہے۔ کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ ہماری سیاسی مذہبی جماعتیں نفاذ شریعت کے واحد ایجنڈے کو بنیاد بناکر مشترکہ طور پرتحریک کاآغاز کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...