Thursday, October 22, 2020
Home Trending آیف آئی ایف عیدالاضحی پرکشمیرودیگراسلامی ممالک کے مظلوم مسلمانوں کیلئےجانوروں کی قربانی...

آیف آئی ایف عیدالاضحی پرکشمیرودیگراسلامی ممالک کے مظلوم مسلمانوں کیلئےجانوروں کی قربانی کا اہتمام کرے گی، حافظ عبدالرئوف

Hafiz-Abdul-Rauf-Chairman-FIFکراچی، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن عید الاضحی پر ملک بھر کی طرح کشمیر، غزہ، شام، برما اور افغانستان کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی جانوروں کی قربانی کا اہتمام کرے گی۔ جس کے لیے کروڑوں روپے مالیت کے جانور خرید لیے گئے ہیں۔ صومالیہ اور سوڈان کے مسلمانوں کی جانب سے پیغامات موصول ہونے کے بعدامسال وہاں بھی قربانیاں کی جائیں گی۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف کا کہنا ہے کہ ایف آئی ایف سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی عید الاضحی کے موقع پر کروڑوں روپے مالیت کے جانور قربان کر کے ان کا گوشت غرباءو مساکین، یتامیٰ اور مستحقین میں تقسیم کرے گی۔ گزشتہ برس بھی فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے غزہ، شام، کشمیر اور افغانستان میں کروڑوں روپے مالیت کے جانوروں کی قربانیاں کر کے ہزاروں خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا تھا۔ جس پر وہاں کے مسلمانوں نے شکریہ کے پیغامات وخطوط ارسال کیے۔ حافظ عبدالرﺅف نے کہا کہ اس مرتبہ بھی غرباءو مستحقین انتظار میں ہیں کہ پاکستان سے ان کے لیے امداد ضرور آئے گی۔ میں مخیرحضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی قربانی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، تاکہ اپنے ان مظلوم مسلمانوں کے لیے عید کے دن اچھے کھانے کا بندوبست کیا جا سکے اور ان کے چہروں پر خوشیاں لائی جا سکیں۔
کراچی،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈید سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

کیپٹن صفدر کا معاملہ، وزیراعظم کو بریف کرنے گورنر سندھ اسلام آباد پہنچ گئے

گورنر سندھ عمران اسماعیل بڑے مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے،گورنر سندھ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ون آن ون...

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...