Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے ایف آئی ایف کی جانب سے ہرسال کی طرح قربانی کا گوشت...

ایف آئی ایف کی جانب سے ہرسال کی طرح قربانی کا گوشت غربا اورسیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا، حافظ عبدالروئف

Hafiz-Abdul-Rauf-Chairman-FIFفلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف نے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی عید الاضحی کے موقع پر کروڑوں روپے مالیت کے جانور قربان کر کے لاکھوں لوگوں تک قربانی کا گوشت پہنچائیں گے۔ حسب سابق ورثاءشہدائ، غرباءو مستحقین سمیت سیلاب زدگان میں بھی قربانیاں کی جائیں گی۔ جس کے لیے ملک بھر میں فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے ہزاروں رضاکار قربانی مہم میں حصہ لیں گے۔ حافظ عبدالرﺅف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اسکردو، گلگت، چترال، لیہ ، ڈی جی خان، مظفر گڑھ، راجن پور، گھوٹکی، پنوں عاقل و دیگرعلاقوں میں بھی متاثرین کے لیے قربانیاں کر کے گوشت تقسیم کیا جائے گا۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے قربانی پروگرام کی نگرانی حافظ عبدالرﺅف خود کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں قربانیاں کی گئیں تھیں۔ اس سال بھی بڑے پیمانے پر قربانی پروجیکٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پچھلے سال تھرپارکر اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا تھا۔ اس سال بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر لوگ بھی ایف آئی ایف قربانی پروگرام سے مستفید ہوں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...

کھارادر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن،ٹھیلے اور پتھارے ضبط

کراچی، انسداد تجاوزات ضلع جنوبی نے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد پتھارے اور ٹھیلے ضبط کرلئے گئے، ذرائع کے مطابق...

جناح اسپتال کے سابق پروفیسر کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے

جناح اسپتال کراچی کے سابق پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر سید وقار احمد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔جناح اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر...