Wednesday, October 21, 2020
Home Trending حفیظ کا ٹیسٹ لینے سے آئی سی سی کا انکار

حفیظ کا ٹیسٹ لینے سے آئی سی سی کا انکار

Pak Indian Cricketکرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ اٹھائیس جنوری کو لینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ میں پاکستان کا پہلا میچ 15 فروری کو روایتی حریف ہندوستان سے ہونا ہے اور پاکستان عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف شکستوں کی روایت توڑنے کےلئے پاکستانی ٹیم پوری طاقت سے اترنا چاہتی ہے۔

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں ہندوستان سے ہونے والے پانچوں مقابلوں میں سے ایک میں بھی فتح حاصل نہ کر سکی اور اسے تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسی تناظر میں ہندوستان کےخلاف میچ سے قبل محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئر کرنے کےلئے پی سی بی نے آئی سی سی نے ان کا بائیو میکنک ٹیسٹ اٹھائیس جنوری کولینے کی درخواست کی۔ لیکن آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا کہ محمدحفیظ کا آفیشل باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ چھ فروری کو برسبین میں ہی ہوگا۔
ٹیسٹ کا نتیجہ چودہ روز میں آنے کے باعث پروفیسر ہندوستان کے خلاف باؤلنگ نہیں کرسکیں گے تاہم اگر حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئر ہوگیا تو وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 21 جنوری کو ہونے والے میچ میں باؤلنگ کے جوہر دکھا سکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر وزیراعظم کا ایک بیان نہیں آیا، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر...

بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں,بلاول بھٹو نے کراچی...

ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا, فیڈرل بی ایریا کے علاقے...

سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ سندھ پولیس کے افسران بلاول کے اشارے پر چھٹی پر گئے,ٹوئٹر...