Wednesday, October 28, 2020
Home Trending اہل کراچی وزیر اعظم سے اعلانات نہیں اقدامات چاہتے ہیں، حافظ نعیم...

اہل کراچی وزیر اعظم سے اعلانات نہیں اقدامات چاہتے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

hafiz-naeemکراچی، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی میں حقیقی اور پائیدار قیام امن کے لیے ناگزیر ہے کہ سیاسی وابستگی اور سیاسی مصلحت سے بالا تر ہوکر دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے ۔کراچی کے شہری قتل و غارت گری ،بدامنی اور بھتہ خوری سے تنگ آچکے ہیں اور وہ اب حکمرانوں کی جانب سے اعلانات کے بجائے اقدامات کے منتظر ہیں ۔جب تک دہشت گردی کے خلاف عملی ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جاتے، شہر میں قیام امن کا خواب شرمندہ¿ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک بار پھر کراچی کا دورہ کیا ،مگر اس مرتبہ بھی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کیے جانے والے پروفیسر سبط جعفر اور ڈاکٹر شکیل اوج کے اہل خانہ سے ملاقاتیں نہیں کیں اور نہ ہی وہ سانحہ بلدیہ میں شہید ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کے پاس گئے ۔یہ صورتحال انتہائی افسوس ناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ملک کی تاریخ کا بد ترین سانحہ ہے ۔اس کی جے آئی ٹی رپورٹ میں سانحہ کے حقیقی مجرموں کے چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے ۔مگر المیہ یہ ہے کہ امن و امان کی ابتر صورتحال کی وجہ سے عدالتیں بھی آزادانہ فیصلے نہیں کر پارہیں ۔سانحہ کی پراسیکوٹر جنرل شازیہ ہنجرانے سیکیورٹی کی عدم فراہمی کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ کی عدالتی کاروائی اسلام آباد یا لاہور ہائی کورٹ سے کروائی جائے ۔کراچی میں عدالتوں کو تحفظ حاصل نہیں ،اسی لیے ولی بابر کیس کا فیصلہ بھی کندھ کوٹ میں کیا گیا تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...