Monday, October 26, 2020
Home Trending ڈاکٹروں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان ہے، حافظ...

ڈاکٹروں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان ہے، حافظ نعیم الرحمن

hafiz-naeemکراچی،   امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شہر میں بدامنی اور دہشت گردی کی وارداتوں میں پے در پے ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت امن و امان کے قیام اورڈاکٹروں سمیت دیگر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی ہے ۔ڈاکٹروں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کراچی میں جاری آپریشن پر بہت بڑا سوالیہ نشان بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا صرف ایک گھنٹے میں شہر میں دو ڈاکٹروں کا قتل لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت اور قانوں نافذکرنے والے ادارے ڈاکٹروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں ،اور اس شعبے سے وابستہ ہزاروںڈاکٹروں کے اندر پائی جانے والی بے چینی و اضطراب اور عدم تحفظ کے احساس کو دور کریں ،تاکہ وہ پورے سکون و اطمینان کے ساتھ اور ذہنی دباﺅ سے آزاد ہو کر شہریوں کی صحت کے لیے اپنی خدمات انجام دے سکیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں اتنی تواتر کے ساتھ ہورہی ہیں کہ بہت سے ڈاکٹرز اپنے کلنک بند کرنے اور شہر چھوڑنے پر مجبور ہورہے ہیں ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ شہر میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردوں ،قاتلوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے اور قانون کی گرفت سے کسی کو بھی آزادانہ نہ چھوڑاجائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...