Tuesday, October 27, 2020
Home Trending کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر حملے میں بھارت کی خفیہ ایجنسیاں...

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر حملے میں بھارت کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں‘حافظ سعید

Jamaat-ud-Dawah-Hafiz-Muhammad-Saeedکراچی، امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر حملہ میں بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتیں کر کے کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔نریندر مودی اور اس کے وزراء بلوچستان میں مداخلت کا اعتراف کر چکے۔حالیہ حملہ کی تحقیقات کے دوران بھی بھارتی ایجنسیوں کو ملوث قرار دیا جارہا ہے۔ حکومت پاکستان انڈیا کی دہشت گردی کو دنیا پر بے نقاب کرنے میں کسی قسم کی مصلحت پسندی سے کام نہ لے۔اپنے بیان میں شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ افغانستا ن میں قائم بھارتی قونصل خانے دہشت گردی کے اڈے بن چکے ہیں جہاں سے دہشت گردوں کو تربیت دیکر بلوچستان، خیبر پی کے او رملک کے دیگر حصوں میں داخل کیا جارہا ہے۔ کلبھوشن جیسے ایجنٹوں کی گرفتاری سے ساری صورتحال واضح ہو چکی ہے۔ بی جے پی سرکار کی بلوچستان میںتخریب کاری کی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ بھارتی دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اسے منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ بھارتی دہشت گردی کا شکار شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انڈیا کو اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...