Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں اسلام شدت اور انتہا پسندی کا درس نہیں دیتا، حافظ طلحہ سعید

اسلام شدت اور انتہا پسندی کا درس نہیں دیتا، حافظ طلحہ سعید

Hafiz-Talha-saeedکراچی،         جماعة الدعوة کراچی کی ماہانہ شب تربیت کے شرکاءسے خصوصی خطاب کرتے ہوئے جماعةا لدعوة شعبہ اساتذہ پاکستان کے امیر حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ شریعت کے نام پر قتل و غارت گری کرنے والے فتنہ و فساد برپا کر رہے ہیں۔ اسلام شدت اور انتہا پسندی کا درس نہیں دیتا۔ کفریہ طاقتیں غلبہ اسلام کا راستہ روکنے کے لیے ایک ہوچکی ہیں۔ کارکنان دعوت کے میدان میں حکمت و دانائی کا دامن تھامے رکھیں۔ دشمن قوتوں نے مسلم معاشروں میں نظریاتی جنگ برپا کر رکھی ہے۔ مسلمان فتنوں کے ایام میں تعلیمات نبوی پر ثابت قدمی اختیار کریں۔

مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں منعقدہ کارکنان و ذمہ داران کی ماہانہ شب تربیت سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما غلام قادر سبحانی، جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی یوسف طیبی، شیخ الحدیث مولانا محمد ہود، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود، جماعة الدعوة کراچی کے رہنما حافظ کلیم اللہ، حافظ سمیع اللہ اور حافظ محمد امجد نے بھی خطاب کیا۔ تربیتی پروگرام میں شہر بھر سے جماعة الدعوة کے کارکنان و ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شب تربیت میں دروس کے علاوہ ترجمہ قرآن، حدیث اور دعا کلاس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

جماعة الدعوة شعبہ اساتذہ پاکستان کے امیر حافظ طلحہ سعید نے کہا کہ غلبہ اسلام کی تحریک کو روکنے کے لیے عالم کفر ایک ہوچکا ہے۔ ہر دور میں دشمنان اسلام مختلف انداز سے مسلم امہ پر حملہ آور ہوتے رہے ہیں۔ دشمن قوتوں نے مسلم معاشروں میں نظریاتی جنگ برپا کر رکھی ہے۔ مسلمان فتنوں کے ایام میں تعلیمات نبوی پر ثابت قدمی اختیار کریں۔ جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما غلام قادر سبحانی نے کہا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد باطل ادیان کا قلع قمع کرکے اسلام کو غالب کرنا تھا۔ انبیاءنے ہر دور میں انسانوں کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔ انبیاءکے راستے کو اختیار کرتے ہوئے ساری توانائیاں اسلام کے لیے صرف کریں گے تو ظلم و شرک کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ اہل اسلام کے لیے دعوت کے میدان میں سب سے بڑا ہتھیار حکمت اور صبر ہے۔ کفریہ طاقتیں ہماری دعوت کو غیر موثر بنانے کے لیے اپنی ناپاک سازشوں میں مصروف ہیں۔ قرآن کی غلط تشریح کرکے قتل و غارت گری کے راستے ہموار کرنے والے سخت گمراہی میں مبتلا ہیں۔ جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی یوسف طیبی نے کہا کہ اسلام میانہ روی کا درس دیتا ہے۔ خوارج نے جذبات اور انتقام کی آمیزش سے جنم لیا ہے۔ فتنوں کے خاتمے کے لیے عوام اور حکمرانوں کو انتہائی احیتاط سے قدم رکھنا ہوگا۔ شیخ الحدیث مولانا محمد ہود نے کہا کہ حصول جنت کے لیے جستجو کرنا اہل اسلام کا شیوہ ہے۔ نیت کا صاف ہونا اور اعمال کی درستگی قبولیات اعمال کے لیے ضروری ہے۔

فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود نے کہا کہ انسان اللہ کے عطا کردہ نعمتوں کا حق ادا نہیں کرسکتا۔ فرقہ وارانہ و لسانی جھگڑیں انسانوں کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ مظلوم مسلمانوں کے درد کو اپنا درد سمجھنے سے ہی خدمت انسانیت کا جذبہ پروان چڑھے گا۔ جماعة الدعوة کراچی کے رہنماﺅں حافظ کلیم اللہ، حافظ محمد امجد اور حافظ سمیع اللہ نے کہا کہ عوام اور حکمران اگر رسول اللہﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو دہشت گردی اور ظلم و تشدد کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ موجودہ دور میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کے لیے تعلیمات نبوی سے رہنمائی لینا ناگزیر ہو چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...