Sunday, October 25, 2020
Home Trending وفاقی بجٹ میں کراچی کو نظر انداز کیا گیاہے، حافظ نعیم الرحمن

وفاقی بجٹ میں کراچی کو نظر انداز کیا گیاہے، حافظ نعیم الرحمن

hafiz-naeemکراچی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے وفاقی وزیرِ خزانہ کی بجٹ تقریر پر تبصرہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بجٹ میں ملک کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کرا چی اور اس کے عوام کو نظر انداز کیا گیا ہے بجٹ میں K-4منصوبے کے لیے کوئی رقم نہیں رکھی گئی جبکہ وزیر اعظم نے تمام جماعتوں کی موجودگی میں K-4منصوبے کے آدھے اخراجات وفاقی حکومت کی طرف سے دینے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہجماعت اسلا می وفاقی حکومت سے مسلسل مطالبہ کر رہی ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کم از کم 100ارب روپے مختص کیے جائیں لیکن وفاقی حکو مت نے اس جانب کو ئی توجہ نہیں دی ۔وزیرِ خزانہ کا گرین لائن بس سروس کے لیے 16ارب روپے کا اعلان اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کے لیے اس سال کے بجٹ میں 100ارب روپے مختص کیے جائیں جبکہ کل 500ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے اندر بجلی ،پانی اور ٹرانسپورٹ جیسے مسائل سمیت بے شمار مسائل ہیں ۔تقریباََ ڈھائی کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کے لیے ٹرانسپورٹ کا کوئی بہتر نظام مو جو د نہیں ہے ۔ملک کے دیگر شہروں میں میٹرو بس سروس کے منصوبے بنا ئے جارہے ہیں ۔کراچی کے عوام کو چنگچی رکشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔گرین لائن بس منصوبہ بھی 2016ءکے آخر میں مکمل ہو نے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ جبکہ سر کو لر ریلوے کا منصوبہ بھی تعطل کا شکار ہے ۔اسی طرح پانی کی قلت اور بحران کو دور کر نے کے لیے کو ئی رقم مختص نہیں کی ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر پانی کی قلت دور کر نے اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کر نے کے لیے رقم مختص کر تی اور K-4سمیت دیگر منصوبے شروع کر نے کا اعلان کر تی ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بجٹ تقریر میں غربت اور مہنگائی سے دوچار عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا اور با لخصوص سرکاری ملاز مین کو شدید مایوسی ہے کیو نکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اس دور تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ نہ ہو نے کے برا بر ہے ،جبکہ دوسری طرف وفاقی سیکریٹریوں کی تنخواہوںمیں 100فی صد تک اضافہ کیا گیا ہے ۔سر کاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 15فی صد اضافہ کیا جا نا چاہیے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...