فیشن انڈسٹری کی باصلاحیت ماڈل و اداکارہ حفصہ راجپوت نے کہاکہ انسان میں محنت کرنے کا جذبہ ہوگاتو وہی اپنی منزل حاصل کرسکتاہے ، سفارش پر یقین نہیں رکھتی ، صلاحیتوں کے بل پر ہی اپنی پہچان بنانے میں مصروف ہوں ، فیشن انڈسٹری نے ٹی وی وفلم کو کئی خوبصورت چہرے دینے کاسلسلہ جاری رکھاہوا ہے ، ہماری فیشن انڈسٹری بہت تیزی سے دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے ، انہوں نے کہاکہ ہمیشہ مخلص ٹیم کے ہمراہ کام کیاہے ،آئندہ بھی یہی کوشش کرونگی کہ اپنے کام سے شائقین کو مایوس نہ ہونے دوں ، عالمی وباءکی وجہ سے جو نقصانات ہماری ٹی وی و فلم انڈسٹری نے اٹھے وہاں فیشن انڈسٹری بھی بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے ، بین الاقوامی سطح پر ہونے والے شوز ملتوی ہوگئے ، اب کچھ کام دوبارہ سے ہونا شروع ہوا ہے جس سے فیشن انڈسٹری میں ایک نئی توانائی آئی ہے ، اداکاری کے حوالے سے حفصہ کا کہنا ہے کہ نئے سال میں کئی آفرز ہیں لیکن میں بہت محتاط ہوکر کام کررہی ہوں محنتی اور باصلاحیت ٹیم کے ہمراہ کام کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے جس کے حوالے سے جلد میڈیا کو آگاہی دونگی