کراچی بلدیہ غربی کی حدود میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کاموں کو وقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید علی حیدر شاہ نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی اور سیوریج لائینوں کی تبدیلی و مرمت کے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ چاروں زونوں میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے صفائی ستھرائی ، کچرے کی منتقلی ،نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور سڑکوں و گلیوں کی تعمیر و مرمت کے جاری کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت سے استفادہ حاصل کیا جائے