Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں پولیس کے خلاف پولیس کی انکوائری کمیٹی قبول نہیں ، حیدرعباس رضوی

پولیس کے خلاف پولیس کی انکوائری کمیٹی قبول نہیں ، حیدرعباس رضوی

Haiderabbaspressexpress-1411140570-318-640x480متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماءحیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ کارکنوں کے ماورا عدالت قتل بند کئے جائیں ، کہیں ایسا نہ ہو کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے اور پولیس کیخلاف کوئی رد عمل سامنے آ ئے۔متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماءحیدر عباس رضوی نے سید فراز عالم کی پولیس حراست میں مبینہ ہلاکت پر جناح اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جبکہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ہمارے کارکن فراز عالم پر بدترین تشدد کیا گیا۔حیدر عباس رضوی نے کہا کہ پولیس نے فراز کے اہل خانہ سے دس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، اور صرف عدالت میں پیش کرنے کیلئے دو ہزار روپے وصول کئے گئے۔ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی نے مزیدکہا کہ کراچی پولیس بھتہ مافیا بن چکی ہے۔ آپریشن کے نام پر پولیس نے اپنی دکانیں کھول ڈالی ہیں ۔ کراچی پولیس چیف اہلکاروں کے مظالم دیکھیں۔ اور پولیس ظالمانہ کارروائیاں بند کرے ورنہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے گا، انہوں نے پولیس کیخلاف بننے والی انکوائری کمیٹی کو قبول کرنے سے انکار کردیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اٹارنی جنرل کا جزائر کیس کے پر بیان

اٹارنی جنرل کا سندھ اور وفاق کے درمیان جاری جزائرتنازے پر بیان دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...