Saturday, October 24, 2020
Home Trending فیصل واڈا برساتی مینڈک ہیں، حیدرعباس رضوی

فیصل واڈا برساتی مینڈک ہیں، حیدرعباس رضوی

Haider Abbas Rizviکراچی، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اشتعال انگیزی کی سیاست اور انتخابات سےراہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے۔ تئیس اپریل کو تحریک انصاف کے امیدوار کی ضمانت ضبط کرادیں گے۔ جنہیں پولنگ ایجنٹ نہیں مل رہےوہ ووٹرزکہاں سےلائیں گے۔ فیصل واڈا برساتی مینڈک ہیں۔جناح گراؤنڈ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم کے ہنماؤں نے تحریک انصاف کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ تحریک انصاف اشتعال انگیزی کی سیاست چاہتی ہے۔ جنہیں پولنگ ایجنٹ نہیں مل رہےوہ ووٹرزکہاں سےلائیں گے۔ 23 اپریل کو تحریک انصاف کے امیدوار کی ضمانت ضبط کرادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آ انتخابات سےراہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے۔حیدر عباس رضوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سےمطالبہ کرتے ہیں قانون پرعملدرآمد یقینی بنائیں۔ الطاف حسین پرالزامات لگائےگئے ہیں۔ ہتک عزت کادعویٰ کرنےپرغورکررہےہیں۔ فیصل واڈا کی حیثیت برسات کےمینڈک جیسی ہے۔فیصل سبزواری نے کہا کہ لوگوں کو مشتعل کرنا اور ، جذبات مجروح کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما کریم آباد میں کھڑےہوکرالطاف حسین کو گالیاں دے رہےہیں لیکن ہم اپیل کرتے ہیں کہ عوام اشتعال میں نہ آئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...